Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیامقالات و مضامین

9 صفر الاحزان کی مناسبتیں

الف۔ جنگ صفین سن 37 ہجری

1۔ شہادت حضرت عمار یاسر علیہ السلام سن 37 ہجریاسلام کے پہلے شہید حضرت یاسر اور حضرت سمیہ کے فرزند حضرت عمار یاسر علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلیل القدر صحابی اور امیر المؤمنین علیہ السلام کے سچے شیعہ اور حامی تھے۔ حضورؐ نے آپ کے سلسلہ میں فرمایا:’’ عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔‘‘ جنگ صفین میں آپ کی شہادت لشکر شام کی ابدی رسوائی کا سبب بنی۔

2۔ شہادت حضرت خزیمہ بن ثابت علیہ السلام۔ سن 37 ہجری حضرت خزیمہ بن ثابت علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلیل القدر صحابی تھے۔ رسالت مآب ؐ پر یقین و اطمینان کے سبب حضورؐ نے آپ کو ذوالشہادتین (یعنی آپ کی تنہا گواہی دو عادل گواہوں کی گواہی کے برابر ہے)کا لقب دیا۔ جنگ صفین میں آپ کی شہادت بھی جناب عمار کی شہادت کی طرح امیرالمومنین علیہ السلام کی حقانیت اور لشکر شام کی رسوائی کا سبب بنی۔

3۔ شہادت صحابی رسول جناب عبداللہ بن بدیل خزائی علیہ السلام۔ سن 37 ہجری جناب عبداللہ بن بدیل خزائی علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلیل القدر صحابی تھے۔ خلیفہ سوم کے قتل کے بعد آپ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے امیرالمومنین علیہ السلام کے دست مبارک پر سب سے پہلے بیعت کی۔ جنگ جمل و صفین میں امیرالمومنین علیہ السلام کی رکاب میں جنگ کی اور جنگ صفین میں ہی شہید ہوئے۔ نیز آپ حدیث غدیر کے گواہ بھی تھے۔

ب: جنگ نہروان۔ سن 39 ہجری اس جنگ میں خوارج کا سردار ذو الثدیہ واصل جہنم ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button