Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاایرانخبریںشیعہ مرجعیت

یوم شہادت امام حسن مجتبی علیہ السلام بیت آیۃ اللہ العظمی شیرازی قم میں مجلس عزا منعقد

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے سبط اکبر امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم شہادت پر بیت آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی قم مقدس میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ واضح رہے کہ اس مجلس عزا میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے علاوہ علماء، افاضل حوزہ علمیہ اور مومنین نے شرکت کی۔

مقررین نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کی بابرکت زندگی اور ان کے زمانے کے واقعات کا تجزیہ اور اس کی وضاحت کی۔ واضح رہے کہ یہ مجلس عزا صبح فارسی زبان میں اور عصر کے وقت عربی زبان میں منعقد ہوئی۔یہ مجلس عزا امام حسن مجتبی علیہ السلام کے ذکر مصائب اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے جلد ظہور کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی۔‌

متعلقہ خبریں

Back to top button