Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان :زائرین کی بس حادثہ کا شکار، متعدد زائرین زخمی

صوبۂ بلوچستان پاکستان کے ضلع چاغی کے پدگ نامی علاقے میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد زائرین زخمی ہو گئے ہیں۔پاکستانی ایکسپریس نیوز کے مطابق، پاکستانی صوبۂ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے پدگ کے قریب زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔صوبائی لیویز ذرائع کے مطابق، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے باعث بس الٹ گئی۔زخمیوں میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں، زخمی زائرین کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button