Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںشیعہ مرجعیت

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند آیۃ اللہ سید علی شیرازی کا انتقال

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند آیۃ اللہ سید علی شیرازی کا انتقال ہو گیا۔ واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند آیۃ اللہ سید علی شیرازی کا آج 6 صفر الاحزان سن 1446 ہجری کو انتقال ہو گیا۔ امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند آیۃ اللہ سید علی شیرازی کی وفات حسرت آیات پر مندرجہ ذیل تعزیتی پیغام جاری کیا۔

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ، رحلتِ آیت الله سید علی حسینی شیرازی رحمہ الله تعالیٰ علیہ، فرزندِ مرجعِ اعلىٰ جہانِ تشیع حضرت آیت الله العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ، کے موقعہ پر امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف، آیت الله العظمیٰ شیرازی، خاندانِ معظمِ شیرازی اور مرجعیت شیرازی کے تمام مقلدین اور منتسبین کی خدمت میں عرض تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہیں کہ مرحوم و مغفور کا حشر انکے اجداد اور اہلِ بیت طاہرین علیہم السلام کے ساتھ ہو اور انکے اہلِ خانہ و لواحقین کو صبر جمیل و جزیل اعطاء فرمائیں۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ

(بروز اتوار، 6 صفر الاحزان 1446ھ – 2024ء)🌐 imamhusseintv.com

متعلقہ خبریں

Back to top button