اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

تمام اہم اور واجب احکام ان دو جہتوں میں سے کسی ایک کے لئے بتائے جاتے ہیں یا ہدایت کے لئے یا حجت تمام کرنا، ائمہ اطہار علیہم السلام کی امامت و خلافت کا مسئلہ بھی اسی کا حصہ ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل یکم صفر الاحزان 1446 ہجری کو منعقد ہوا، جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کے بعد امیر المومنین کے چند سالہ حکومت کے علاوہ دیگر ائمہ کو حکومت کیوں نہیں دی گئی، فرمایا: ان دو جہتوں یعنی ہدایت یا اتمام حجت میں سے کسی ایک کے لئے تمام اہم اور لازمی احکام لوگوں کو بتائے جاتے ہیں اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی خلافت و امامت کا مسئلہ بھی اتمام حجت کا حصہ ہے۔

آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے فرمایا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ جانتے تھے کہ آپ کے چچا ابو لہب کبھی ایمان نہیں لائیں گے لیکن آپ نے اسلام و ایمان کی دعوت دی، اسی طرح منافقین سمیت دیگر کچھ لوگوں کے بارے میں یقین تھا کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے پھر بھی انہیں ایمان کی دعوت دی۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: 14 معصومین علیہم السلام کا انتصاب (تقرری) اور اس کی تمام تفصیلات وحی الہی تھی، بحار الانوار جلد 44 اور 45 میں ایک مفصل روایت میں ہے کہ ائمہ معصومین علیہم السلام جانتے تھے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے اور وہ اس کی تفصیلات سے بھی واقف تھے۔

جیسے امام حسین علیہ السلام اہل کوفہ کے خطوط اور جناب مسلم علیہ السلام کو بھیجنے کے سلسلے میں پہلے سے مکمل آگاہی رکھتے تھے، لہذا یہ تمام امور وحی الہی اور تقدیر تھا۔ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے علمی جلسے میں بیان ہوئے مباحث مندرجہ ذیل ہیں۔ زیارت جامعہ کبیرہ کی وضاحت، شرعی جواز میں سیرت کا اعتبار، امام جماعت کی عدالت کے بعض احکام، نماز اور روزے کے بعض احکام، حج کے بعض احکام، جبر و تفویض اور امر بین امرین کی وضاحت، نماز جماعت کے بعض احکام اور توبہ اور انابہ کے مفہوم کی وضاحت وغیرہ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button