Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان ؛ ٹی ٹی پی کے کارندوں اور رہنماوں کے نام کے ساتھ لفظ خارجی لکھنے کا حکم

پاکستان ؛ ٹی ٹی پی کے کارندوں اور رہنماوں کے نام کے ساتھ لفظ خارجی لکھنے کا حکم

محکمہ داخلہ پنجاب نے سرکاری اداروں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سرکاری اداروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے کسی کارندے یا رہنما کیساتھ حافظ یا مفتی کا لفظ نہ لکھا جائے۔ محکمہ داخلہ نے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو یہ مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کو فتنۃ الخوارج قرار دیا جا چکا ہے، ٹی ٹی پی کی قیادت کے ناموں کیساتھ خارجی کا لفظ استعمال کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ تمام دستاویزات اور حوالوں میں خارجی کی اصطلاح استعمال کی جائے۔ وزارت داخلہ نے مراسلہ تمام حکومتوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button