Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیاعراقمقدس مقامات اور روضے

عزاداری کے اختتام پر روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام اور ان کے اطراف میں نظافت

عزاداری کے اختتام پر روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام اور ان کے اطراف میں نظافت

یہ اقدام جو ان مقدس مقامات کی نظافت و حفاظت کو برقرار رکھنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے ذمہ داروں نے ان مقدس روضوں کے دروازوں کے ارد گرد ریت کو ہٹانے کے لئے ایک وسیع پیمانے پر سرگرمی شروع کر دی۔

ہمارے ساتھی رپورٹر نے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں کے ذمہ داروں کی سرگرمیوں پر ایک رپورٹ تیار کی ہے جس پر توجہ کریں۔

عاشورا کی عزاداری ایک اہم دینی مناسبت ہے جو پوری دنیا میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے درمیان منعقد ہوتی ہے۔
امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں روز عاشورا حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں کے قریب لاکھوں عزاداروں کی موجودگی میں عزاداری منعقد کی جاتی ہے۔
کربلا معلی میں روز عاشورا کی عزاداری صدیوں سے ہوتی آئی ہے جو آج میراث کے طور پر ہے اور زائرین اور عزاداروں کی امام حسین علیہ السلام سے عقیدت و محبت کو تقویت دیتی ہے۔
ماہ محرم شروع ہونے سے قبل روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ اپنی تمام تر سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ماہ عزا میں زائرین اور عزاداروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہو جاتا ہے، خاص طور سے شب عاشور اور روز عاشورا کی عزاداری کے انعقاد، قمہ زنی، زنجیر زنی کے ساتھ ساتھ عزاداری طویریج اور قافلہ بنی اسد کی عزاداری وسیع پیمانے پر ہوتی ہے۔
اسی مقصد سے روضہ ہائے مبارک کی دیواروں کو پلاسٹک سے ڈھانپ دیا جاتا ہے۔


اس کے علاوہ متعلقہ تکنیکی محکموں نے روضہ ہاے مبارک کی جانب جانے والی سڑکوں اور زائرین کے آنے اور جانے والے مقامات کی 24 گھنٹے سینڈ پلاسٹنگ اور لیو لنک کی کاروائیاں بھی کی، بشمول طویریج اور بنی اسد اور مختلف جلوسوں کے آمد و رفت کے لئے یہ خدمت انجام دی گئی۔
مذکورہ خدمات کے تسلسل میں دونوں روضوں اور ان کے درمیان بین الحرمین میں سرخ قالین بچھائی جاتی ہے اور اس کے نیچے پلاسٹک کا فرش بھی بچھایا جاتا ہے جن کی تعداد 14 ہزار میٹر مربع سے زائد بتائی جاتی ہے۔
عزاداری کی تکمیل کے ساتھ ہی دونوں روضوں کی نظافت کا وقت آ گیا ہے اور ان دونوں روضوں سے وابستہ افراد نے اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کئے ہیں تاکہ زائرین حسینی کی ہر ممکن خدمت کی جا سکے۔
عزاداری کے جلوسوں خاص طور سے طویریج اور بنی اسد جلوسوں کے لئے دونوں روضوں کے داخلی دروازوں پر جو ریت اور مٹی بچھائی گئی تھی، وہ ہٹا لی گئی اور روضہ ہائے مبارک اور ان کے اطراف میں صاف صفائی شروع ہو گئی، اسی طرح زمین پر بچھی اور دیوار پر لگی لال موکٹ بھی ہٹا دی گئی ہے۔
روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے ذمہ دار زائرین اور محبان اہل بیت علیہم السلام کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں تا کہ شعائر حسینی کی ادائیگی کے لئے ایک آرام دہ، سازگار اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے، نیز اسی طرح انجام بھی پایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button