افغانستان؛میڈیا اور صحافیوں پر طالبان کا دباؤ بڑھ گیا: افغان جرنلسٹس سینٹر
سینٹر آف افغان جرنلسٹس کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں اس نے صحافیوں اور میڈیا کے حقوق کی خلاف ورزی کے تقریبا 90 مقدمات درج کئے ہیں، جن میں دھمکیاں اور گرفتاریاں شامل ہیں۔
جمعرات 18 جولائی کو اس سینٹر نے یکم جنوری 2024 سے جون 2024 تک اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔
اس سینٹر نے مزید کہا کہ 90 رجسٹرڈ کیسز میں سے 60 کیسز میں میڈیا اور صحافیوں کو دھمکیاں شامل ہیں اور دیگر 29 کیسز صرف اس عرصے کے دوران صحافیوں کی گرفتاری ظاہر کرتے ہیں۔
سینٹر نے بتایا کہ اس سال کے پہلے چھ ماہ میں طالبان نے سات میڈیا کو بلاک کر دیا ہے جن میں کابل کے 2 ٹیلی ویژن، غزنی کے 2 ریڈیو، لغمان کا ایک ریڈیو اسٹیشن، خوست اور پروان صوبوں کے 2 ریڈیو شامل ہیں۔
سینٹر آف جرنلسٹس کے مطابق گرفتار صحافیوں میں صوبہ غزنی کا ایک صحافی تاحال طالبان کی قید میں ہے، اس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق آزاد میڈیا پر طالبان کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
سینٹر نے نشاندہی کی کہ طالبان کے کچھ محکمے، جن میں انٹیلیجنس اور وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر شامل ہیں، میڈیا کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔
افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے ہمیشہ صحافیوں کو گرفتار اور ملکی میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔