Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیاعراق

آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی نے عمان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ نے عمان میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے سلسلہ میں بیان جاری کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہوئے افراد کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔ 

انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء اور مومنین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی اور عمان کے امن و سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔

واضح رہے کہ دو دن قبل دہشت گرد گروپ داعش نے عمان کے علاقے الوادی الکبیر کی مسجد میں عزادارانِ حسینی پر حملہ کیا تھا، جس میں 6 عزادار شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دہشت گرد گروپ داعش نے ایک بیان جاری کر کے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button