اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت
محرم الحرام 1446 ہجری کے موقع پر مبلغین کے عظیم اجتماع میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کاسالانہ خطاب
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے خطاب کے ساتھ محرم الحرام 1446 ہجری کے موقع پر مبلغین کا عظیم اجتماع جمعہ کو ایران کے شہر قم مقدس میں منعقد ہوگا۔
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے جاری اعلان کے مطابق یہ اجتماع 28 ذی الحجہ 1445 ہجری مطابق 5 جولائی 2024 بروز جمعہ شب میں 9:30 بجے منعقد ہوگا۔
توقع ہے کہ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی سینکڑوں علماء، فقہاء، افاضل، خطباء، طلاب علوم دینی، عام شیعہ اور مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے مقلدین کثیر تعداد میں محرم الحرام کے موقع پر مبلغین کے اس عظیم اجتماع میں شرکت کریں گے اور آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے بیانات سے استفادہ کریں گے۔