امریکہ

نیویارک میں عوامی مراکز میں حلال کھانوں کی فراہمی آسان بنانے کے لئے میئر کا فرمان

نیویارک میں عوامی مراکز میں حلال کھانوں کی فراہمی آسان بنانے کے لئے میئر کا فرمان

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے ایک نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر کے بلدیہ کے زیرِ انتظام عوامی مراکز بشمول سرکاری اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی مراکز میں شہریوں کے لئے حلال کھانوں تک رسائی کو آسان بنا دیا۔
اس اقدام سے مسلمان شہریوں کو اپنے دینی احکام کے مطابق کھانوں کو آسانی سے پہچاننے کے ساتھ ساتھ ان کے درست اجزاء اور ان مصنوعات کی شرعی صحت کی تصدیق پر نگرانی کرنے والے اداروں سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
خبری ویب سائٹ "اومه” کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک کی شہری خدمات سالانہ 220 ملین سے زائد کھانے تقسیم کرتی ہیں، اور صرف اس شہر کے سرکاری اسکولوں نے گزشتہ مالی سال میں تقریباً 350 ٹن حلال مصنوعات خریدی ہیں، جو 90 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
اسلامی اداروں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سخت نگرانی کی ضرورت پر زور دیا، اور طے پایا کہ اس کے انتظامی ضوابط زیادہ سے زیادہ نومبر 2027 تک مرتب کئے جائیں گے اور صارفین سے سروے کے ذریعہ ان کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button