شیعہ مرجعیت

ولایتِ فقیہ امورِ حسبیہ میں فقہاء کے درمیان متفق علیہ، جبکہ ولایتِ عامہ میں اختلافی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

ولایتِ فقیہ امورِ حسبیہ میں فقہاء کے درمیان متفق علیہ، جبکہ ولایتِ عامہ میں اختلافی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی اجلاس پیر، 12 جمادی الثانی 1448 ہجری کو منعقد ہوا۔ اس نشست میں انہوں نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔

ولایتِ فقیہ کے دائرۂ اختیار، اس بارے میں فقہاء کے اختلافِ رائے اور ایک فقیہ کے حکم کی دوسرے فقیہ کے لئے پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے وضاحت فرمائی کہ ولایتِ فقیہ ایک تخصصی مسئلہ ہے، جس پر صرف مجتہدین اور فقہاء ہی اظہارِ نظر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے روایت "فَإِنَّهُمْ حُجَّتِي عَلَيْكُمْ وَأَنَا حُجَّةُ اللَّهِ” (وہ تم پر میری حجت ہیں اور میں اللہ کی حجت ہوں) کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ولایتِ فقیہ، امورِ حسبیہ کے دائرے میں تمام فقہاء کے نزدیک متفق علیہ ہے، لیکن ولایتِ عامہ کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ صاحبِ جواہر جیسے بعض بزرگ فقہاء نے ولایتِ عامہ کو قبول کیا ہے، جبکہ شیخ انصاری جیسے دیگر فقہاء نے اسے تسلیم نہیں کیا۔

ایک فقیہ کے دوسرے فقیہ کے حکم کی پیروی کے بارے میں انہوں نے فرمایا کہ اگر ایک فقیہ کوئی حکم صادر کرے اور دوسرے فقیہ کو اس حکم کے خلاف ہونے کا علم نہ ہو تو اس کی پیروی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ مسئلہ کتاب عروۃ الوثقیٰ میں بھی بیان ہوا ہے۔

البتہ اگر دوسرے فقیہ کو یہ علم ہوجائے کہ پہلا حکم خلافِ شرع یا غلط ہے تو اس کے لئے اس حکم پر عمل کرنا جائز نہیں ہوگا۔ اس کی مثال ایسے ہے جیسے ایک ڈاکٹر کو دوسرے ڈاکٹر کی تشخیص غلط معلوم ہو تو وہ اس تشخیص کو درست تسلیم نہیں کرسکتا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button