شیعہ مرجعیت
مرجعِ عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے فرزند سے ٹیلی فونک رابطہ

مرجعِ عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے ارتحال کے بعد، مرجعِ عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے ان کے فرزند سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اس المناک سانحے پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار فرمایا اور آن فقیدِ سعید کے لئے بلندیٔ درجات اور رحمتِ واسعۂ الٰہی کی دعا فرمائی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ربانی عالم کے علمی و مرجعیت کے مقام کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور اظہارِ ہمدردی کی غرض سے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزندان آیۃ اللہ سید حسین شیرازی اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید جعفر شیرازی حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے بیت میں حاضر ہوئے اور پسماندگان سے ملاقات کر کے اپنی تعزیت بیتِ شریف تک پہنچائی۔




