پاکستان
اسلام آباد سے دو شیعہ یتیم نوجوان لاپتہ، اہل خانہ پریشان
اسلام آباد سے دو شیعہ یتیم نوجوان لاپتہ، اہل خانہ پریشان
اسلام آباد کے علاقے شاہ پور، بہارہ کہو میں قائم ایک یتیم خانے میں مقیم پاراچنار سے تعلق رکھنے والے دو شیعہ نوجوان گزشتہ پانچ روز سے لاپتہ ہیں، جس کے باعث اہل خانہ اور متعلقین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
لاپتہ نوجوانوں کی شناخت سید حسن مجتبیٰ اور عماد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں گزشتہ بدھ کو شام تقریباً 4 بجے ٹیوشن کے لئے اکیڈمی جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے اور تاحال یتیم خانے واپس نہیں پہنچے۔
اہل خانہ نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے، دونوں نوجوانوں کی تلاش اور بحفاظت بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے عوام سے بھی تلاش میں تعاون کی درخواست کی ہے۔




