بنگلہ دیش

گوپال گنج میں سیاسی تشدد کے بعد کشیدگی، حملوں کے خوف سے بی این پی رہنماؤں نے گھر چھوڑ دیے

بنگلہ دیش۔۔۔
گوپال گنج میں سیاسی تشدد کے بعد کشیدگی، حملوں کے خوف سے بی این پی رہنماؤں نے گھر چھوڑ دیے

بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے آبائی ضلع گوپال گنج میں عوامی لیگ کے احتجاج کے دوران 15 نومبر کو پیش آنے والے تشدد کے واقعات کے بعد کشیدگی برقرار ہے۔ حملوں کے خدشے کے پیش نظر بی این پی کے متعدد مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے گھر چھوڑ دیے ہیں۔

بی بی سی بنگلہ کے مطابق، علاقے میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ شہری خوف کے باعث غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ حکام نے ضلعی پولیس کے ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔ تازہ واقعات نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور امن و امان کی صورت حال پر ایک بار پھر تشویش پیدا کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button