بنگلہ دیش
شیخ حسینہ کا وطن واپسی کا اعلان، جیل یا پھانسی کے خطرے سے بے خوف
شیخ حسینہ کا وطن واپسی کا اعلان، جیل یا پھانسی کے خطرے سے بے خوف
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ جیل یا سزائے موت کے خدشات کے باوجود وطن واپس جا کر عدالت کا سامنا کریں گی۔ جاپانی خبر رساں ادارے کو دیے گئے تحریری انٹرویو میں انہوں نے اپنے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کے عمل سے گزرنے کے لئے تیار ہیں۔
شیخ حسینہ نے 2024 کے طلبہ احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ وہ اگست 2024 میں احتجاجی بحران کے بعد بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت منتقل ہو گئی تھیں، جبکہ بعد ازاں بنگلہ دیشی ٹریبونل نے ان کی غیر موجودگی میں انہیں سزا سنائی۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت ان کی حوالگی کے لئے بھارت سے درخواست کر چکی ہے۔




