
افغانستان کے شیعہ نشین علاقوں میں خواتین طبی عملے کے خلاف پابندیاں سخت کر دی گئیں؛ بامیان صوبہ میں طالبان نے محرم ساتھ نہ ہونے کے بہانے شعبۂ صحت کی دو خواتین ملازمین کو گرفتار کر کے دھمکیاں دیں۔
طالبان کی فورسز نے شیعہ نشین صوبہ بامیان میں شعبۂ صحت کی دو خواتین ملازمین کو، جو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے ضلع سیغان جا رہی تھیں، ایک چیک پوسٹ پر روک کر 24 گھنٹے تک حراست میں رکھا۔
افغان اخبار "8 صبح” کی رپورٹ کے مطابق، طالبان فورسز نے ان دونوں ملازمین کو شرعی محرم ساتھ نہ ہونے پر توہین اور پوچھ گچھ کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ اگر دوبارہ سفر کیا تو ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔




