عالمی تنظیم برائے نفی تشدد "مسلمان آزاد” کی عرب و اسلامی حکومتوں سے عقیدتی قیدیوں کی رہائی، مذہبی امتیاز کے خاتمے اور قومی مکالمے کے نئے باب کے آغاز کی اپیل، عالمی یوم رواداری کے موقع پر

واشنگٹن میں قائم عالمی تنظیم برائے نفی تشدد "مسلمان آزاد” نے عالمی یوم رواداری کی آمد کے موقع پر ایک بیان جاری کر کے شہری امن کو مستحکم کرنے، ہر قسم کے امتیاز کو مسترد کرنے اور انسانی حقوق و بنیادی آزادیوں سے متعلق بین الاقوامی منشوروں کی پابندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی تنظیم برائے نفی تشدد نے عرب و اسلامی حکومتوں سے ایک خصوصی اپیل میں ان سے کہا ہے کہ وہ اس انسانی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعمیری قومی مکالمے کا نیا باب شروع کریں اور 5 اہم نکات پر عملی اقدامات کریں۔
مسلمان آزاد کی جانب سے اس بیان میں تجویز کردہ نکات یہ ہیں: پہلا، شہریوں اور مخالفین سے مثبت برتاؤ اور سیکیورٹی نقطہ نظر کے بجائے منطقی زبان کو ترجیح دینا؛ دوسرا، غدار قرار دینے کے لیبلز اور فکری و مذہبی امتیاز کو مکمل طور پر ختم کرنا اور نفرت پھیلانے کو جرم قرار دینا؛ تیسرا، اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماعات اور عقیدے کی آزادی کا تحفظ کرنا؛ چوتھا، تمام عقیدتی قیدیوں اور سیاسی و قانونی کارکنان کی فوری رہائی کے لئے عام معافی کا اعلان کرنا؛ اور پانچواں، کسی بھی قسم کے اخراج و پسماندگی کے بغیر مساوی شہریت اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرنا۔
عالمی تنظیم برائے نفی تشدد نے آخر میں زور دیا کہ حقیقی رواداری صرف نعروں تک محدود نہیں ہے، بلکہ معاشروں کا استحکام و خوشحالی انسانی وقار کے تحفظ، انصاف اور قوموں کے ارادے کے احترام کے لئے عملی پالیسیوں پر منحصر ہے۔




