خبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

نجف اشرف میں ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے صحن مطہر امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام میں عزاداروں اور زائرین کا اجتماع

بانوئے دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کے موقع پر نجف اشرف میں روضہ مبارک حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کا صحن اور پورا حرم، زائرین و عزاداروں کے عظیم ہجوم کا میزبان بنا ہوا ہے۔

ہال اور صحن ہائے مطہر کو سیاہ کپڑو سے مزین کر دیا گیا ہے اور حرم مطہر کے مختلف مقامات پر فضائل و مصائب کی مجالس برپا ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زائرین کے مختلف گروہوں نے سوگواری کے حلقے بنا کر اس عظیم مصیبت پر امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی بارگاہ میں تعزیت پیش کی، جبکہ روضہ مبارک کے خادمین نے بھی زائرین کی میزبانی کے لئے خصوصی سہولتیں فراہم کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button