پاکستان کے مختلف شہروں میں عزائے فاطمی کی مجالس کا اہتمام

پاکستان کے مختلف شہروں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزا، مرثیہ خوانی اور ماتمی اجتماعات منعقد ہوئے۔
کراچی: مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعاء کمیٹی سولجر بازار کے زیر اہتمام محفل شاہ خراسان روڈ پر مجلسِ عزا اور اجتماعی دعائے توسل منعقد ہوئی۔ مجلس سے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا، جبکہ طاہر رضا زیدی، وجاہت حسین نگری اور رضی جعفری نے نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ انجمن فدائیان امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور انجمن جانثاران قاسم نے ماتم داری کی۔ اس کے علاوہ محفلِ مرتضیٰ، مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ ڈیفنس اور کھارادر کی مختلف امام بارگاہوں میں بھی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور: گلستانِ زہرا سمیت مختلف مقامات پر مجالسِ عزا منعقد ہوئیں، جن سے علامہ علی حسین مدنی اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔

اسلام آباد: جامعۃ الکوثر میں ایامِ فاطمیہ کے سلسلے میں پانچ روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا، جن سے علامہ شیخ محمد شفا نجفی نے خطاب کر رہے ہیں۔ ان مجالس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مومنین و مومنات نے شرکت کر رہے ہیں۔

ملتان: حیدریہ امام بارگاہ گلگشت میں بھی شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا اعلان کیا گیا، جس میں کراچی اور لاہور کے علمائے کرام کی شرکت مقرر تھی۔




