ایشیاء
فلپائن کے ایک میڈیکل کالج میں اسلامی حجاب پر پابندی کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا

جنوبی فلپائن کے علاقے مینداناؤ میں واقع "ایلیگان میڈیکل کالج” سے منسوب انتظامیہ نے کلینیکل سرگرمیوں اور رسمی تقریبات کے دوران مسلم طالبات کو حجاب اتارنے پر مجبور کر کے اور ان پر پابندیاں عائد کر کے ملک کی مسلم برادری میں احتجاج اور تنازع کی لہر پیدا کر دی ہے۔
روزنامہ انکوائرر (Inquirer) کی رپورٹ کے مطابق، فلپائن کے قومی مسلم کمیشن (NCMF) نے کالج کے اعلیٰ حکام کی جانب سے تعمیری مذاکرات کے لئے جواب نہ ملنے کے بعد، طالبات کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔




