افغانستان میں سنی انتہا پسند دہشت گرد گروہوں کے پوشیدہ خطرات کے بارے میں انتباہ

تازہ سکیورٹی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان میں سنی انتہا پسند گروہ داعش خراسان کے کھلے حملوں میں نمایاں کمی کے باوجود، اس گروہ کے خفیہ سیلز اور سنی انتہا پسند گروہ القاعدہ اب بھی اندرونی سلامتی، مذہبی اقلیتوں بالخصوص شیعوں اور ہمسایہ ممالک کے سرحدی استحکام کے لئے سنگین خطرہ شمار ہوتے ہیں۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جو ہم مل کر دیکھتے ہیں:
افغانستان میں پرتشدد واقعات کے اعداد میں کمی کا لازمی مطلب دہشت گردی کے ڈھانچے کی تباہی یا انتہا پسند گروہوں کی عملی صلاحیت کا خاتمہ نہیں ہے۔
خطے کی سکیورٹی صورتحال کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنی انتہا پسند دہشت گرد گروہوں نے حکمت عملی تبدیل کر کے اور چھوٹے و غیر مرکزی سیلز پر توجہ مرکوز کر کے، اب بھی حساس اہداف کو نشانہ بنانے اور نئی بدامنی پھیلانے کے لئے مناسب موقع کی تاک میں ہیں۔
افغانستان کے روزنامہ 8 صبح کی رپورٹ کے مطابق، جو مسلح تصادم کے اعداد و شمار کے بین الاقوامی تحقیقی ادارے (ACLED) کے ڈیٹا پر مبنی ہے، سال 2026 کے پہلے 9 ماہ میں سنی انتہا پسند گروہ داعش خراسان سے منسلک پرتشدد واقعات کی تعداد کم ہو کر 4 رہ گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 15 تھی۔
اس آزاد تحقیقی ادارہ کے تجزیوں کے مطابق، یہ 73 فیصد کمی زیادہ تر سکیورٹی دباؤ کا نتیجہ ہے؛ تاہم سنی انتہا پسند گروہ داعش اب بھی بدخشاں اور ہرات جیسے صوبوں میں بکھرے ہوئے حملے منظم کر کے اور غیر ملکی اقتصادی مفادات کو نشانہ بنا کر خطے کی سکیورٹی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ کارروائیوں کی شمال مشرقی علاقوں میں منتقلی طالبان کے بیجنگ اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو شدید طور پر متاثر اور خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔
رپورٹ کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ سنی انتہا پسند گروہ القاعدہ نے بھی جنوبی افغانستان میں موجودہ ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، زیادہ تر دیگر علاقائی مسلح گروہوں بشمول سنی انتہا پسند گروہ تحریک طالبان پاکستان کو مدد، تربیت اور رہنمائی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ، اس تحقیقی مرکز کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان گروہوں کی جانب سے نئی ٹیکنالوجیز جیسے تجارتی ڈرونز اور جدید مواصلاتی آلات کے ممکنہ استعمال نے ہمسایہ ممالک کے لئے سکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
اسی طرح مسلح تصادم کے اعداد و شمار کے بین الاقوامی تحقیقی ادارے ACLED کے نتائج کی بنیاد پر، افغانستان اور پاکستان میں شیعہ برادری اور نسلی و مذہبی اقلیتیں اب بھی ان نیٹ ورکس کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں کے سامنے کمزور اہداف میں شمار ہوتی ہیں؛ یہ امر شہریوں کی سلامتی کے تحفظ کے لئے مکمل چوکسی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت کو پہلے سے زیادہ واضح کر دیتا ہے۔




