
افغانستان کے شہر غزنی میں شیعوں اور محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادت کی مناسبت سے عزاداری و سوگواری کی مجالس برپا کیں۔
عزاداروں نے اس مجلس میں نوحہ خوانی کر کے اور خاتونِ دو عالم کے بلند و بالا مقام سے اپنی عقیدت و ارادت کا اظہار کر کے اسلامی شعائر کی حفاظت پر زور دیا۔
افغانستان کی خبر رساں ایجنسی باختر کی رپورٹ کے مطابق، یہ مجلسِ سوگواری خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے مومنین و ارادتمندوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ شہر غزنی کی مسجدِ جامع توحید میں منعقد ہوئی۔




