لبنان

لبنانی مسیحی ادیب کی نئی تصنیف حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر منظرِ عام پر

بیروت: لبنان سے تعلق رکھنے والے مسیحی مصنف و محقق ڈاکٹر میشل سلیم کعدی کی تالیف کردہ کتاب "السیدہ زینب البتول.. حفیدۃ الرسول” (حضرت زینب بتول سلام اللہ علیہا، نواسیِ پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ) بیروت کے اشاعتی ادارے "دار المحجۃ البیضاء” کی جانب سے شائع کر دی گئی ہے۔

یہ تصنیف حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سوانح، اخلاقی اوصاف اور تاریخِ اسلام میں ایک بلند مرتبہ نمونۂ عمل کی حیثیت سے ان کے تاریخی کردار کا ہمہ جہت جائزہ پیش کرتی ہے۔

خبر رساں ویب سائٹ "جنوبیہ” (Janoubia) کی رپورٹ کے مطابق، کتاب کا آغاز ڈاکٹر محمد حسین مہدوی مہر کے تحریر کردہ مقدمے سے ہوتا ہے، جس کا عنوان "ما رأیتُ إلّا جمیلاً” ہے۔ کتاب میں حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ کے مختلف گوشوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں ولادتِ باسعادت، خانوادۂ رسالت میں ان کی تربیت، خاندانی سیرت، علم و فضل اور سماجی مقام شامل ہیں۔

کتاب کے اہم حصے واقعۂ کربلا میں حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی موجودگی، کوفہ و شام میں اس وقت کے حکمرانوں کے سامنے ان کے ایثار و شجاعت، اور مسلمانوں کی تاریخی یادداشت کے تحفظ میں ان کے کلیدی کردار کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔

عربی زبان کے فقہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل مصنف نے اختتام پر اس عظیم المرتبت خاتون کو مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے صبر و استقامت اور عزت و وقار کا معلّم قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button