تاریخ اسلامشیعہ مرجعیت

یوم وفات علامہ محمد حسین غروی نائینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ

26 جمادی الاول کو چودہویں صدی ہجری کے عظیم شیعہ مرجعِ تقلید اور تحریکِ مشروطہ کے حامی علامہ محمد حسین غروی نائینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کا یوم وفات ہے۔

علامہ نائینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے اصفہان، سامرا اور نجف کے حوزہ ہائے علمیہ میں جہانگیر خان قشقائی، میرزا شیرازی اور آخوند خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہم جیسے اساتذہ سے کسبِ فیض کیا۔ آیۃ اللہ العظمیٰ میرزا محمد تقی شیرازی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے بعد وہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید ابو الحسن اصفہانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے ہمراہ شیعہ مرجعیت کے منصب پر فائز ہوئے۔

علامہ نائینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی علمی شہرت زیادہ تر اصولِ فقہ کی وجہ سے ہے۔ وہ شیخ انصاری رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے مکتب کے شارحین میں شمار ہوتے ہیں اور کئی علماء و مراجعِ تقلید، جن میں آیاتِ عظام سید محسن حکیم، سید محمد ہادی میلانی، سید محمود حسینی شاہرودی، سید ابو القاسم خوئی اور علامہ سید محمد حسین طباطبائی رضوان اللہ تعالیٰ علیہم شامل ہیں، ان کے شاگردوں میں سے تھے۔

تحریکِ تمباکو میں میرزا شیرازی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی حمایت، تحریکِ مشروطہ میں آخوند خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ سے تعاون کرنا اور عراق میں انگریزوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا، میرزا نائینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہے۔

انہوں نے مشروطہ کے دفاع اور استبداد کی نفی میں مشہور کتاب "تنبیہ الامۃ و تنزیہ الملۃ” تحریر فرمائی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button