علم اور ٹیکنالوجی

اے آئی سے جعلی جنسی تصاویر، ہر 15؍ میں ایک بالغ متاثر

اے آئی سے جعلی جنسی تصاویر، ہر 15؍ میں ایک بالغ متاثر

اے آئی سے تیار کردہ جعلی جنسی تصاویر کا غلط استعمال ایک بڑھتا ہوا ڈجیٹل خطرہ بن رہا ہے۔

آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی زیرِ قیادت تحقیق میں آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے 7230؍ بالغ افراد کا سروے کیا گیا۔ نتائج کے مطابق 7؍ فیصد شرکاء نے 18؍ سال کی عمر کے بعد اے آئی سے تیار کردہ جنسی تصاویر کے ذریعے استحصال کا سامنا کرنے کی اطلاع دی، جو تقریباً ہر 15؍ میں سے ایک بالغ کے برابر ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے متاثرین میں سے 87؍ فیصد نے ذہنی و جسمانی صحت، ذاتی تعلقات، ملازمت یا مالی زندگی پر منفی اثرات کی نشاندہی کی۔ مردوں میں متاثر ہونے کی شرح 10ء2؍ فیصد اور خواتین میں 3ء8؍ فیصد رہی، تاہم خواتین نے ایسے واقعات کے زیادہ شدید نفسیاتی اور سماجی اثرات کی اطلاع دی۔

محققین نے خبردار کیا ہے کہ عام سوشل میڈیا تصاویر کو بھی بغیر اجازت جعلی جنسی تصاویر میں تبدیل کرکے پھیلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کمپنیوں سے حفاظتی انتظامات بہتر بنانے اور حکومتوں سے مؤثر قانونی اقدامات کے ساتھ عوامی ڈیجیٹل آگاہی بڑھانے پر زور دیا ہے۔ تحقیق 4؍ نومبر 2026ء کو جاری کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button