شیعہ مرجعیت

حقِ تشریع صرف اللہ کا، حکومتی قوانین بذاتِ خود حجت نہیں : آیت اللہ العظمیٰ شیرازی

حقِ تشریع صرف اللہ کا، حکومتی قوانین بذاتِ خود حجت نہیں : آیت اللہ العظمیٰ شیرازی
 
آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست منعقد ہوئی۔
اس نشست میں، گزشتہ نشستوں کی طرح، معظم لہ نے مختلف فقہی مسائل سے متعلق حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے «الٰہی قانونی خطابات» اور «حکومتی منظور شدہ ضابطوں» کے فرق کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: قانونی خطابات، یعنی الٰہی دستور اور احکام، جو خدائے متعال کی جانب سے معاشرے کے لیے کلی، عام اور سب کو شامل قوانین کی صورت میں وضع ہوئے ہیں، نہ کہ ایک ایک فرد کے لیے الگ اور ذاتی احکام کی شکل میں، شرعی حجیت رکھتے ہیں۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: اس کے برعکس، حکومتوں کے وضع کردہ قانونی خطابات اور قوانین بذاتِ خود کسی شرعی حجیت کے حامل نہیں ہیں، کیونکہ آیۂ شریفہ «اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلّٰہ» کے مطابق، «حکم و فرماں روائی اور (قانون سازی) صرف اللہ ہی کا حق ہے»، لہٰذا حقِ تشریع و قانون سازی خالصتاً ذاتِ باری تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔
آپ نے یہ بھی تاکید فرمائی: حکومتی ضابطوں اور منصوبہ بندیوں کی اجازت صرف اسی وقت ہے جب وہ الٰہی احکام کے خلاف نہ ہوں اور لوگوں کے لیے عسر، حرج اور ضرر کا سبب نہ بنیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button