خبریںہندوستان

ممبئی میں انتہاپسند ہندوتوا تنظیم کے احتجاج کے بعد مال میں نماز کا کمرہ بند، توڑ پھوڑ کا دعویٰ

ممبئی کے علاقے ملاڈ میں واقع اِن آربٹ مال میں نماز کے لئے مختص کمرہ انتہا پسند ہندوتوا تنظیموں کے احتجاج کے بعد مبینہ طور پر بند کر دیا گیا اور اس میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

تنازع اس وقت شروع ہوا جب 2 مسلم بچیوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ مال میں نماز کی سہولت کے بارے میں بتاتے ہوئے لوگوں کو نماز کی پابندی کی ترغیب دے رہی تھیں۔

انتہا پسند ہندوتوا تنظیم سکَل ہندو سماج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا ممبئی پاکستان بننے کی راہ پر ہے؟ تنظیم نے 31 اکتوبر کو ایک اور ویڈیو جاری کرکے نماز کے کمرے کو ہٹائے جانے سے پہلے اور بعد کی صورت حال دکھانے کا دعویٰ کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button