پاکستان
داعش خراسان کا اہم کارندہ پاکستان سے گرفتار، ترکی کے حوالے
داعش خراسان کا اہم کارندہ پاکستان سے گرفتار، ترکی کے حوالے
داعش سے وابستہ ایک کارندہ اوغور بہادر، جو ترکی سے پاکستان آیا تھا اور بلوچستان و خیبرپختونخوا کے تربیتی کیمپوں میں مقیم تھا، سرحدی علاقے میں گرفتار کر لیا گیا اور اسے اس کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔
ترکی کے روزنامہ "آک شام” کی رپورٹ کے مطابق، اسے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ڈیورنڈ لائن کے قریب پاکستانی سرزمین پر گرفتار کیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، جسے گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔



