شیعہ میڈیا اور ادارےلبنان
بیروت میں "الوعی الشیرازی" کے سربراہ اور لبنانی ادباء یونین کے سربراہ کی ملاقات

ثقافتی و ابلاغی روابط کے سلسلے میں لبنانی سیٹلائٹ چینل "الوعی الشیرازی” کے سربراہ حسین الشاعر نے بیروت میں لبنان رائٹرز یونین کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر احمد نزال سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ملاقات میں لبنان اور خطے کی تازہ ترین صورتِ حال اور عمومی حالات پر تبادلۂ خیال ہوا۔
اس موقع پر مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے علمی و فکری آثار کا بھی ذکر ہوا، جن کی مختلف اسلامی، انسانی اور فکری علوم میں شائع شدہ کتابوں کی تعداد دو ہزار عناوین سے تجاوز کر چکی ہے۔
ڈاکٹر احمد نزال نے حسین الشاعر کا خیرمقدم کیا اور آگہی اور کلمۂ طیبہ کی نشر و اشاعت میں اس چینل کے ابلاغی و ثقافتی کردار کو سراہا۔ آخر میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کی گراں قدر کتاب "السیاسۃ من واقع الاسلام” بطورِ یادگار ان کی خدمت میں پیش کی گئی۔




