شام
عراقی وزیرِ اعظم کی حرمِ حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں حاضری، ذاتی اکاؤنٹ سے 10 ملین ڈالر کا عطیہ
عراقی وزیرِ اعظم کی حرمِ حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں حاضری، ذاتی اکاؤنٹ سے 10 ملین ڈالر کا عطیہ
عراق کے وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی نے شام کے سرکاری دورے کے دوران دمشق کے مذہبی اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
اس سفر میں انہوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مقدس حرم کی زیارت کی۔
علی فالح الزیدی نے جامع مسجدِ اموی کا بھی دورہ کیا۔
خبر رساں ادارے «الجزیرہ» کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم نے اس زیارت کے موقع پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے 10 ملین ڈالر حرمِ حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور مسجدِ اموی کی مرمت اور ضروریات کے لیے مختص کیے۔




