ہندوستان
هندوستان؛ سائیکلون ارنب: ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 11 ٹرینیں منسوخ کر دیں

سائیکلون ارنب کے سبب هندوستان کی ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) نے 27 اور 28 اکتوبر کو 11 ٹرینیں منسوخ اور ایک ٹرین جزوی طور پر منسوخ کر دی ہے۔
ریلوے حکام نے منگل 27 اکتوبر کو اعلان کیا کہ بڑھتے ہوئے طوفان کے پیشِ نظر مسافروں کی حفاظت کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
27 اور 28 اکتوبر کو سفر کرنے والے مسافروں سے گزارش ہے کہ زحمت سے بچنے کے لیے اسٹیشن روانہ ہونے سے پہلے ٹرین کی صورتحال کی تصدیق کر لیں۔




