امریکہ

امریکہ میں عزائے فاطمیہ کی گونج؛ سیرتِ سیدہ شیعیانِ امریکہ کے لیے استقامت و یکجہتی کا نمونہ

امریکہ میں عزائے فاطمیہ کی گونج؛ سیرتِ سیدہ شیعیانِ امریکہ کے لیے استقامت و یکجہتی کا نمونہ

امریکہ کے مختلف شہروں کی مساجد اور اسلامک سینٹروں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مجالسِ عزا کا انعقاد، اس ملک کے مسلمانوں میں بانوئے دو عالم کے تئیں گہری عقیدت اور ان کے خصوصی مقام کا مظہر ہے۔
یہ مجالس شام اور رات کے اوقات میں منعقد ہوتی ہیں، جن میں تلاوتِ قرآنِ کریم، انگریزی زبان میں مذہبی تقریر، مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی، زیارت نامے کی قرأت اور نذر و نیاز کی تقسیم شامل ہے۔
«اسلامی سٹی امریکہ (IslamiCity)» نیوز پورٹل کی جانب سے «شیعہ فاؤنڈیشن آف امریکہ» کے حوالے سے شائع رپورٹ کے مطابق، مسلم خاندانوں کے لیے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا محض سوگ کی علامت نہیں بلکہ دینی زندگی کا عملی نمونہ بھی ہیں۔
اس رپورٹ میں «آکسفورڈ اسلامک اسٹڈیز آن لائن» اور «انسائیکلوپیڈیا آف اسلام» جیسے بین الاقوامی تحقیقی مآخذ کے حوالے سے مختلف پس منظر کے مسلمانوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے عالمی مقام اور ان سے عقیدت پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button