مقدس مقامات اور روضے
نجف اشرف کے زائرین کی قم میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے بیت پر حاضری
نجف اشرف کے زائرین کی قم میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے بیت پر حاضری
قم المقدسہ میں مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے بیت پر نجفِ اشرف سے آئے ہوئے زائرین کے ایک قافلے کا استقبال کیا گیا۔
یہ قافلہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ اقدس کی زیارت کے بعد آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے بیت پہنچا اور معظم لہ سے شرفِ ملاقات حاصل کیا۔
اس موقع پر حاضرین نے آیت اللہ سید حسین شیرازی کے بصیرت افروز خطاب سے بھی استفادہ کیا۔




