امریکہ

امریکہ میں اسکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

اوریگون: امریکی ریاست اوریگون کے شہر بینڈ کے ایک پرائمری اسکول میں 16 سالہ مسلح لڑکے کی فائرنگ سے 3 بچوں اور ایک استاد سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک بچہ اور خاتون استاد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسکول کے مقفل دروازوں پر فائرنگ کرکے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ بعد ازاں وہ اسکول کے اندر مردہ پایا گیا۔ حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

اوریگون کی گورنر ٹینا کوٹیک نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آور کا مقابلہ کرنے والے شہری کی بہادری کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button