امریکہ

امریکہ کے حراستی مراکز میں 23 تارکینِ وطن کی ہلاکت

اقوامِ متحدہ کا واشنگٹن سے جواب دہی کا مطالبہ

امریکہ کے حراستی مراکز میں تارکینِ وطن کی ہلاکتوں کی تشویش ناک تعداد میں اضافے اور جابرانہ اقدامات میں شدت نے اس ملک کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف عالمی سطح پر شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔

طاقت کے استعمال اور جبری ملک بدری جیسے اقدامات حراست میں لئے گئے افراد کی صحت اور زندگی کو سنگین خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارہ (AFP) کے مطابق، اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے امریکہ کے حراستی مراکز میں 23 تارکینِ وطن کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جبری ملک بدری روکنے اور ذمہ دار حکام سے جواب دہی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں کو برقی جھٹکا دینے والے آلات سے لیس کرنے کی منصوبہ بندی سے تشدد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button