پاکستان

پاکستان میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی، ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی

پاکستان میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی، ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ ہفتہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ وفاقی ادارۂ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مسلسل 9 ہفتے اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح 11.38 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق چکن، دالوں، آٹے، ایل پی جی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ ٹماٹر، پیاز، پیٹرول، کیلے، چینی اور گڑ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button