عراق
مرکزِ آدم کے زیرِ اہتمام "غذا کی سلامتی میں انسانی حق” کے موضوع پر علمی نشست کا انعقاد
مرکزِ آدم کے زیرِ اہتمام "غذا کی سلامتی میں انسانی حق” کے موضوع پر علمی نشست کا انعقاد
حقوق و آزادیوں کے مطالعہ اور دفاع کے مرکز "آدم” نے "غذا کی سلامتی میں انسان کا حق” کے محور پر ایک خصوصی علمی نشست کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام متعدد محققین اور اساتذہ جامعہ کی شرکت کے ساتھ، عراق میں غذائی سلامتی سے وابستہ قانونی، نگران اور صحت سے متعلق چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہوا۔
نشست کے شرکاء نے غیر معیاری اور مضرِ صحت غذائی اشیاء سے لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے، موجودہ قوانین میں بکھراؤ اور نگران اداروں کی کمزوری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حاضرین نے آخر میں صارفین کے حقوق کی پاسداری کے لئے ایک جامع اور مربوط قانون کی تدوین، عوامی شعور و آگاہی میں اضافہ اور انتظامی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر تاکید کی۔




