افغانستان

افغانستان میں مذہبی اقلیتوں پر دباؤ میں شدت کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں کی نئی رپورٹ

افغانستان میں مذہبی اقلیتوں پر دباؤ میں شدت کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں کی نئی رپورٹ

افغانستان میں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹس شیعوں اور ہزارہ برادری پر ساختی دباؤ میں اضافے، خودسرانہ گرفتاریوں اور مذہبی آزادیوں پر شدید پابندیاں عائد کئے جانے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

دینی شعائر کی ادائیگی میں رکاوٹ اور سماجی امتیازی سلوک نے اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کی روزمرہ زندگی کو نئے بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے "اطلاعات روز” نے بین الاقوامی تنظیم "نسل کشی کی نگرانی” (Genocide Watch) کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ طالبان نے محرم و صفر کے عزاداری کے پرچم لہرانے کی وجہ سے کم از کم 45 شیعہ شہریوں کو گرفتار اور کئی شیعہ مساجد کو بند کر دیا ہے۔

اس افغان میڈیا نے 203 شیعوں کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیے جانے اور خاندانوں پر اپنے بچوں کو اہل سنت کے مذہبی مدارس میں بھیجنے کے لئے دباؤ ڈالے جانے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ طالبان کے اقدامات کے ساتھ ساتھ شدت پسند سنی گروہ داعش کی خراسان شاخ کی جانب سے مسلسل دھمکیوں نے ہزارہ شیعہ برادری کو سخت اور تشویشناک صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button