افغانستانخبریں

مغربی کابل میں ایک اسکول کے سامنے دھماکہ، 42 افراد زخمی

پیر کی شام کابل کے علاقے دشتِ برچی میں ایک نجی اسکول کے سامنے دھماکا ہوا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلبہ و طالبات کلاسوں سے باہر نکل رہے تھے۔

افغانستان کے ٹیلی گرام چینل "خبر تازه” کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں تقریباً 42 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔

زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button