افغانستان
کابل میں طالبان سے وابستہ مسلح افراد کے ہاتھوں عدم تحفظ اور گھروں میں چوری کی وارداتوں پر تشویش میں اضافہ
کابل میں طالبان سے وابستہ مسلح افراد کے ہاتھوں عدم تحفظ اور گھروں میں چوری کی وارداتوں پر تشویش میں اضافہ
مغربی کابل سے موصولہ رپورٹس کے مطابق طالبان سے وابستہ مسلح افراد معائنہ کرنے والی ٹیموں کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے رہائشی مکانات میں داخل ہو کر عوام کے مال و اسباب کو ضبط اور چوری کر رہے ہیں۔
امید سبز ٹاؤن شپ کے رہائشی خودسرانہ رویوں اور گھروں میں نظربندی میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
افغانستان کے اخبار "8 صبح” کی رپورٹ کے مطابق، اعلیٰ حکام کی جانب سے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے حکم کے باوجود، مکینوں پر زبردستی مکانات خالی کرانے اور ان علاقوں میں مسلح افراد کو بسانے کے لئے دباؤ بدستور جاری ہے۔




