پاکستان
گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں، فیصلہ واپس لیا جائے؛ علامہ راجہ ناصر عباس
گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں، فیصلہ واپس لیا جائے؛ علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جامع منصوبہ بندی، تمام طبقات کو اعتماد میں لینے اور متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ طاقت اور جبر سے امن قائم نہیں ہوسکتا بلکہ اس سے نوجوانوں میں ریاست کے خلاف نفرت بڑھ سکتی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اسپیکر، وزیراعلیٰ اور منتخب نمائندوں کی بے توقیری پارلیمنٹ کی بے حرمتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی دھڑے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعہ مسائل حل کریں اور علاقائی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے امن کے لئے مستقل لائحۂ عمل اختیار کریں۔




