لاہور میں 7 محرم الحرام: 424 مجالسِ عزا منعقد، 99 جلوس برآمد
لاہور میں 7 محرم الحرام: 424 مجالسِ عزا منعقد، 99 جلوس برآمد
لاہور: 7 محرم الحرام کے موقع پر لاہور شہر میں 424 مجالسِ عزا منعقد ہوئیں جبکہ 99 جلوسِ عزا برآمد ہوئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے جامع اور مؤثر انتظامات کیے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ منعقد ہونے والی مجالس میں اے کیٹیگری کی 45، بی کیٹیگری کی 294 اور سی کیٹیگری کی 85 مجالس شامل تھیں۔ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے سی سی پی او آفس، ڈی آئی جی آپریشنز آفس اور ڈویژنل کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے فعال رہے۔
بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پولیس کنٹرول رومز کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی گئی، جبکہ تمام ذیلی کنٹرول رومز مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مربوط نظام کے باعث سکیورٹی انتظامات کی مؤثر نگرانی اور بروقت کارروائی کو یقینی بنایا گیا۔




