ہندوستان لکھنؤ میں کربلا دیانت الدولہ بہادر کی قدیم مینار منہدم
ہندوستان لکھنؤ میں کربلا دیانت الدولہ بہادر کی قدیم مینار منہدم
لکھنؤ، 12 اکتوبر 2026ء: اتر پردیش کے لکھنؤ میں سعادت گنج تھانہ علاقے کے کاظمین میں واقع کربلا دیانت الدولہ بہادر کی قدیم مینار پیر کی صبح اچانک منہدم ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، مینار طویل عرصے سے ایک جانب جھکی ہوئی تھی اور اس کی خستہ حالی کی شکایات بھی کی گئی تھیں۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعہ کے بعد علاقائی کونسلر لئیق آغا نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور حکام سے حادثے کی تحقیقات، ملبے کے اطراف حفاظتی انتظامات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ نے تاریخی مذہبی عمارتوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے انتظامات پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ کربلا آخری شاہ اودھ، نواب واجد علی شاہ مرحوم کے عہد میں انکے معتمد خاص مرحوم دیانت الدولہ بہادر نے 1850 ء میں کربلا معلی عراق میں واقع روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے نقشہ پر تعمیر کرائی تھی۔ یہ کربلا اتر پردیش کے بڑے اوقاف میں شمار ہوتی ہے۔




