پاکستان
کوئٹہ کے قریب پاکستان فوج کا تربیتی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاکستان فوج کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور طالبعلم پائلٹ کیپٹن عبدالصمد جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پائلٹس کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔




