شیعہ میڈیا اور ادارے
نمائندہ مرجعیت کا بصرہ میں سیٹلائٹ چینل "مرجعیون” کے دفتر کا دورہ
نمائندہ مرجعیت کا بصرہ میں سیٹلائٹ چینل "مرجعیون” کے دفتر کا دورہ
مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جلال معاش نے بصرہ میں معظم لہ کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ نزار الحسن کے ہمراہ، سیٹلائٹ چینل "مرجعیون” کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔
اس ملاقات کے دوران وفد نے چینل کے ذمہ داران اور اراکین سے گفتگو کی اور ان کی سرگرمیوں اور نشریاتی پروگراموں سے آگاہی حاصل کی، جبکہ اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کے سلسلہ میں اس ادارہ کی میڈیا کاوشوں کو سراہا۔




