تاریخ اسلام

28 ربیع الثانی؛ یوم وفات علامہ امینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ

28 ربیع الثانی 1390 ہجری، عظیم دائرۃ المعارف "الغدیر” کے مؤلف علامہ عبدالحسین امینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی وفات کا دن ہے۔

یہ گراں مایہ تصنیف چالیس سال سے زائد عرصے کی مسلسل اور بے وقفہ تحقیق کا ثمرہ ہے، جس میں امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت کے موضوع کو تاریخی، تفسیری، فقہی، ادبی اور کلامی زاویوں سے موردِ بحث قرار دیا گیا ہے۔

علامہ امینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے الغدیر کی تالیف کے لئے عراق، ہندوستان، پاکستان، مصر اور مغرب سمیت مختلف ممالک کے کتب خانوں کا سفر کیا اور خود فرمایا تھا کہ اس کتاب کی تالیف کے لئے دس ہزار کتابوں کا مکمل مطالعہ کیا ہے اور ایک لاکھ دیگر کتابوں سے مراجعہ کیا ہے۔

بہت سے علماء نے الغدیر کو اسلامی اتحاد و ہمگرائی کی ایک دستاویز اور حقیقتِ ولایت کے دفاع میں علمی استدلال کی ایک عمدہ مثال قرار دیا ہے۔
ان کی دیگر تصانیف میں "شہداءِ راہِ فضیلت”، "ادب الزائر” اور "کامل الزیارات” قابلِ ذکر ہیں۔

یہ جلیل القدر عالم 28 ربیع الثانی کو تہران میں دنیا سے رخصت ہوئے اور ان کا جنازہ نجف اشرف میں اسی کتب خانہ امیر المومنین علیہ السلام میں سپردِ خاک کیا گیا جس کے وہ خود بانی تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button