نجف اشرف میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر تخصصی نشست کا انعقاد
نجف اشرف میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر تخصصی نشست کا انعقاد
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور شخصیت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے علمی و فکری نشست "حضرت زہرا؛ حق کی روشنی اور موقف کی استواری” کے عنوان سے مقدس شہر نجف اشرف میں منعقد ہوئی۔
یہ پروگرام "نہجِ علوی دورہ” کے تحت حوزہ علمیہ کے اساتذہ، علومِ دینی کے طلاب، صوبہ ذی قار کے شہر شطرہ سے آئے ہوئے نوجوانوں کی ایک تعداد اور فکری و اسلامی مسائل سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی شرکت سے منعقد ہوا تاکہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے عرفانی پہلوؤں اور حق و امامت کے دفاع میں آپ کی ثابت قدمی کو تبیین کیا جا سکے۔
خبر رساں ایجنسی "نون” کی رپورٹ کے مطابق، اس نشست میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے حق و حقیقت کی پاسداری میں اختیار کردہ مواقف، بشمول واقعہ سقیفہ کے بعد، مسجد میں آپ کا خطبہ، انصار کی خواتین کے درمیان آپ کی تقریر، مسئلہ فدک کے بارے میں آپ کا موقف اور رات کی تاریکی میں دفن اور قبر کے مقام کو مخفی رکھنے کی وصیت کو بیان کیا گیا۔
اسی طرح پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کی شہادت کے بعد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے خطبات اور تاریخی مواقف کا تجزیہ، اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کے تحفظ میں آپ کے استقامت کے اسوہ کی تشریح اس نشست کے دیگر موضوعات میں شامل تھی۔
اس نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ مواقف حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ثابت قدمی کے مظہر ہیں کہ آپ نے تمام مصائب اور بے شمار دشواریوں کا سامنا کرنے کے باوجود حق کی نصرت سے ہاتھ نہیں کھینچا۔
مقررین نے نوجوانوں کو نعروں سے دھوکہ نہ کھانے، اور سوشل میڈیا پر افراد کی فصاحت و بیان یا شہرت کے فریب میں مبتلا نہ ہونے کی نصیحت کی اور افکار و دعوتوں کی تحقیق و تصدیق کی اہمیت پر تاکید کی۔




