مومنین کی مشکلات کا حل اور فرج، امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی دعا میں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مومنین کی مشکلات کا حل اور فرج، امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی دعا میں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست پیر کے روز 23 ربیع الثانی سنہ 1448 کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں، سابقہ اجلاسوں کی طرح، معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی اسحاق بن یعقوب کے نام معروف توقیع سے استناد کرتے ہوئے، جس میں ہے: "تعجیلِ فرج کے لئے بکثرت دعا کرو کہ وہی تمہاری کشائش ہے”، فرمایا: "حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے اس فرمان کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے امور کی کشائش اور فرج کا انحصار صرف اور صرف آپ کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا میں ہے اور اس کے حصول کا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔”
معظم لہ نے مزید فرمایا: دعا فرج کے لئے نہایت سازگار راستہ ہے، کیونکہ ممکن ہے ہر ایک دعا سے ظہور برسوں قریب تر ہو جائے، حتیٰ اگر فرج کے محقق ہونے تک اربوں دعائیں کی جائیں، تو ان میں سے ہر دعا اپنا وضعی اثر رکھے گی۔
انہوں نے مومنین کی ہمہ گیر ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے فرمایا: "خود حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا فرمان صراحتاً اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ دعا کا راستہ ہی کشائش کا واحد راستہ ہے اور یہ اہم امر تمام مکلفین کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔”




