یورپ

مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان گفتگو اور تعامل کے فروغ کے محور پر ویٹیکن میں پاپ لیو سے جامع مسجد روم کے وفد کی ملاقات

اٹلی کے اسلامی ثقافتی مرکز کے وفد نے عبداللہ رضوان کی سربراہی اور جامع مسجد روم کے امام کی ہمراہی میں ویٹیکن میں ایک عمومی تقریب کے موقع پر پاپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات سینٹ فرانسس کی وفات کی برسی اور پانچویں صلیبی جنگ کے دوران سلطان الملک الکامل سے ان کی تاریخی ملاقات کی یاد میں انجام پائی۔

یہ تاریخی ملاقات مسیحیوں اور مسلمانوں کے مابین رابطے کی تاریخی مثالوں میں سے ایک شمار ہوتی ہے اور اب اس پروگرام کے منتظمین اس واقعہ کی یاد دہانی کے ذریعہ اس اقدام کو دونوں ادیان کے پیروکاروں کے درمیان عصری مکالمے کے لیے ایک موقع میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس پروگرام کے شرکاء کی کوشش ہے کہ موجودہ دور میں اسلام اور مسیحیت کے پیروکاروں کے مابین تعمیری مکالمہ کو گہرا کرنے کے لئے راہ ہموار کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button